پی ٹی آئی نے آفیشل اکاؤ نٹ سے چینی زبان میں پہلا ٹویٹ کردیا

پی ٹی آئی نے آفیشل اکاؤ نٹ سے چینی زبان میں پہلا ٹویٹ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف نے پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے آفیشل اکاؤنٹ سے چینی زبان میں پہلا ٹویٹ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے زرداری اور فریال تالپور کو طلب کر لیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی زبان میں ٹوئٹ کیا گیا جس میں جس میں سی پیک پر کام جاری رکھنے اور پاکستانیو ں کو غربت سے نکالنے کیلئے چین سے سیکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کس کا ہو گا؟ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی عروج پر

تحریک انصاف نے اس عزم کا اظہارکیا کہ ہم چین کے ساتھ اچھے تعلقات کو بہتر اور مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں،ہم چین کے ساتھ سی پیک کے حوالے سے کام کرنا چاہیں گے،ہم غربت کے خاتمے کے حوالے سے سیکھنے کیلئے ٹیمیں بھیجیں گے تا کہ سیکھ سکیں ، وہ لوگ جو دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتے ان کی زندگی کو کیسے بہتر کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

چینی سفارتخانے نے چینی زبان میں ٹویٹ کو سراہا اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پہلی وکٹری تقریر کا خیرمقدم کیا۔اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے جوابی ٹویٹ میں عمران خان کی وکٹری تقریر کو سراہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں