حجاب زاہد پی ایس ایل تاریخ کی پہلی خاتون جی ایم مقرر

 حجاب زاہد پی ایس ایل تاریخ کی پہلی خاتون جی ایم مقرر
سورس: File

ملتان: ملتان سلطانز نے حجاب زاہد کو  پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی خاتون جنرل منیجر مقرر کر دیا ہے۔

ملتان سلطانز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل پروفائل سے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کرکٹ مینجمنٹ کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل متعارف کرانے پر خوشی ہے۔ ہم فخر کے ساتھ  حجاب زاہد کو ملتان سلطانز کی نئی مقرر کردہ جنرل منیجر کے طور پر اعلان کرتے ہیں، جو پاکستان سپر لیگ کی کسی بھی فرنچائز کی تاریخ میں پہلی خاتون جنرل منیجر کے طور پر ایک تاریخی لمحہ ہے۔

518c611df7a2cef53629d51a0df93a24

اٹھائیس سالہ حجاب زاہد فرنچائز کی تاریخ کی سب سے کم عمر جی ایم ہیں اور وہ دنیا کی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز کی جنرل منیجر مقرر ہونے والی واحد خواتین میں سے ایک  بھی بن گئی ہیں۔ 

حجاب زاہد اس وقت گراس روٹس کرکٹ کی ڈائریکٹر ہیں، اس عہدے پر وہ سال کے آغاز سے ہی فائز ہیں۔ اب وہ ملتان سلاطان کےسبکدوش ہونے والے جی ایم حیدر اظہر کی جگہ لے رہی ہیں۔

ای ایس پی این کرک انفو(ESPNcricinfo)  کے مطابق حجاب  زاہد نے یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر سے پروجیکٹ مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

ملتان سلطانز اس سال منیجمنٹ کے حوالے سے کافی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔  عالمگیر ترین، جو فرنچائز کے واحد مالک تھے، گزشتہ ماہ انتقال کر گئے جس کے بعد  ان کے بھتیجے علی ترین، جو 2021 تک عالمگیر کے ساتھ فرنچائز کے شریک مالک تھے، اب  مکمل کنٹرول سنبھال لیں گے۔

حجاب زاہد کو جی ایم بنانے  کا اعلان علی ترین نے بھی کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز نے حجاب زاہد کو  مردوں کی کرکٹ میں جنوبی ایشیا کی پہلی خاتون جی ایم بنا دیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پی ایس ایل کے آغاز سے قبل تین خواتین کوچز کی خدمات حاصل کرنے کا عزم بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرنچائز میں صنفی مساوات قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

ed48000abde845e87745a0c6f109de83

حجاب زاہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہے کہ پاکستان میں ثقافتی طور پر مردوں کے لیے عورت سے ہدایات لینا مشکل ہے۔ پاکستان میں کارپوریٹ دنیا میں خواتین کو اس طرح کے عہدوں پر  تو رکھا جاتا ہےلیکن کھیل کی دنیا میں یہ بہت کم دیکھنے کوملتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کا یہ اقدام بہت سی خواتین کے لیے کھیلوں کی دنیا میں قائدانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کی راہ ہموار کرے گا۔

مصنف کے بارے میں