ایشیا کپ، انڈیا  کو پاکستان کے ساتھ سری لنکا کو بھی نہیں بھولنا چاہئے: گواسکر

ایشیا کپ، انڈیا  کو پاکستان کے ساتھ سری لنکا کو بھی نہیں بھولنا چاہئے: گواسکر

 نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کاکہنا ہےکہ   ایشیا کپ میں اگر چہ انڈیا پاکستان روایتی حریف ہیں لیکن  انڈیا کو پاکستان کے ساتھ سری لنکا کو بھی نہیں بھولنا چاہئے۔ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کاکہنا ہے کہ انڈیا کو پاکستان کے ساتھ ساتھ سری لنکا کوبھی نہیں بھولنا چاہئے۔ ان کاکہنا تھا کہ  سری لنکا  ٹائٹل کادفاع کررہا ہے اور اچھی ٹیم ہے  اس  کے ساتھ کسی بھی ٹیم کا مقابلہ اچھا ہوتا ہے اور سری لنکا کی خاص بات یہ ہے کہ وہ میچ کے آخر تک لڑتے ہیں اور ہا رنہیں مانتے ہیں۔ 

 سنیل گواسکر نےکہا کہ  میرے خیال میں ہمارے جو کھلاڑی انجری کاشکا رہیں ان کو ریسٹ کراناچاہئے تاکہ وہ تازہ دم ہوکر کھیل کے میدان میں اتریں۔ 

ایشیا کپ 2023 کے لیے 17 رکنی ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ روہت شرما اس باوقار ٹورنامنٹ کے 16ویں سیزن میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ساتھ ہی نائب کپتانی کی ذمہ داری ہردیک پانڈیا کے کندھوں پر ڈال دی گئی ہے۔ کئی کھلاڑیوں کو ٹیم میں حیران کن جگہ ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ کھلاڑی جو جگہ بنانے کے مضبوط دعویدار تھے مایوس ہوئے ہیں۔

گواسکر کامزید کہنا تھا کہ  ایشیا کپ کی پچھلی غلطی سے ٹیم انڈیا کو بچانا ہوگا۔سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کو منتخب ٹیم پسند نہیں تو وہ میچ نہ دیکھے۔ یہ ملک کی ٹیم ہے، سب کی ٹیم ہے۔ اسے کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا، اسے کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا، یہ سب باتیں بند ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہابہت سے کھلاڑی ایسے تھے جنہیں ٹیم میں موقع مل سکتا تھالیکن یہ ٹیم اب ہو گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں