اداروں میں بیٹھے جنرل ،جج اور بیوروکریٹ استعفیٰ دیں پھر مقابلہ کریں، کوئی ہمارا باپ نہ بنے: فضل الرحمن 

اداروں میں بیٹھے جنرل ،جج اور بیوروکریٹ استعفیٰ دیں پھر مقابلہ کریں، کوئی ہمارا باپ نہ بنے: فضل الرحمن 
سورس: File

پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اداروں کو سیاست کے لیے استعمال کرنے والے جنرل ، جج اور بیوروکریٹ استعفیٰ دیں پھرمیدان میں آکر ہمارا مقابلہ کریں۔ 

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک جماعت نے ہماری نئی نسل کو سوائے گالیوں کی کچھ تربیت نہیں دیا۔ ماضی کی حکومت قصہ پارینہ بن چکی ہےجو لوگ پاکستان کو کمزور کر نا چاہتے ہم نے ان کو پیچھے دھکیلا ہے۔ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا گیا ہے۔ 

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کے خلاف کیس آتا ہے تو انہیں نا اہل کردیا جاتا ہے، پاکستان عوام کیلئے بنا ہے کسی لاڈلے کیلئے نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر فل کورٹ اس لیے نہیں بنایا گیا کہ ججزچھٹی پر ہیں لیکن اگلے دن جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جن کو سیاست کھیلنی ہے سیاست کے میدان میں کھیلیں، باہر سے پتھر نہ ماریں، کوئی ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرے ۔فارن فنڈنگ کیس اتنا بڑا جرم ہے جس میں نہ تو لیڈر اور نہ ہی پارٹی رہنی چاہیے، کہاں کہاں سے پیسہ آیا دیکھا جائے تاکہ پتہ لگے کہ بیرونی ایجنٹ کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسلام آباد ای سیون میں 7 سال تک امریکا عمران کے گھرکا کرایہ دیتا رہا۔ اسپیکر نے بسم اللہ کرلی ہے ایک ایک کر کے استعفی منظور کر رہے ہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ، پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے۔

مصنف کے بارے میں