سعودی عرب میں 60 ہوا بازوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا

سعودی عرب میں 60 ہوا بازوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا


جدہ: سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے 60سعودی ہوابازوں کو بلیک لسٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے 60سعودی ہوابازوں کو بلیک لسٹ کردیاہے ۔ انہوں نے لائسنس کی تجدید نہیں کرائی تھی۔ 14غیر ملکی ادارے سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) کے 60ہوا بازوں کو بلیک لسٹ کئے ہوئے ہیں۔ اس پابندی کی وجہ سے سعودی عرب کی عالمی پروازیں متاثر ہورہی ہیں۔ کئی ہوابازوں کو متعدد ممالک کے متعلقہ حکام کی جانب سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے سعودی ہوابازوں کو متعلقہ پرواز پر واپس کردیا گیا۔کئی کو سوال جواب کیلئے حراست میں لے لیا گیا ،بعد میں چھوڑا گیا۔ السعودیہ کے ترجمان عبدالرحمان الطیب نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ بلیک لسٹ سعودی ہوابازوں کی فہرست ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی، کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔