مستونگ میں دھماکا ، 52 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

 مستونگ میں دھماکا ، 52 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
سورس: File

مستونگ:   بلوچستان کے ضلع مستونگ  میں دھماکا  ہو گیا جس کے نتیجے میں52 سے زائد افراد جاں بحق اور 80سے زائد زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ رشید محمد سعید نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے الفلاح روڈ پر واقع مدینہ مسجد کے قریب دھماکے میں اب تک کم سے کم 52 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ 

مستونگ  میں  الفلاح روڈ پر دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ناکہ بندی کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ مستونگ دھماکے میں 52 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے،  جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ نواز گشکوری  بھی شامل ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا۔ جس کا ٹارگٹ یہ جلوس تھا۔ لیکن ابھی تک کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ضلعی انتظامی کے مطابق مستونگ دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

ایس ایچ او سٹی جاوید لہڑی کے مطابق  زخمیوں  کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔  ایس ایچ او سٹی نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ کا ظاہر کیا ہے۔ 

 ایس ایچ او سٹی جاوید لہڑی کا کہنا ہے کہ دھماکہ الفلاح روڈ پر بازار میں ہوا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا۔ انکا کہنا ہے کہ دھماکہ بڑی نوعیت کا لگتا ہے۔  دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، لوگوں نے جمع ہو کر جلوس میں شرکت کرنی تھی۔ 

 نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ مستونگ دھماکے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے اور 40 زخمی ہوئے، مستونگ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

e4aa41086bda15259a0af6a4be6d5d14

مصنف کے بارے میں