ملتان:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ نواز شریف آئیں اورالیکشن لڑیں ہمیں کوئی گلہ نہیں، ہماراالیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نےملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ الیکشن کی تاریخ آئے اور عوام کا اضطراب ختم ہو۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ہمارا کسی جماعت سے الیکشن کا اتحاد نہیں۔
نواز شریف کی واپسی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئیں اورالیکشن لڑیں ہمیں کوئی گلہ نہیں۔