وزارت داخلہ کا نواز شریف کا پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنیکا فیصلہ

وزارت داخلہ کا نواز شریف کا پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنیکا فیصلہ
کیپشن: وزارت داخلہ کا نواز شریف کا پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنیکا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے لندن میں موجود مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فروری کے وسط میں ہی نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد پاسپورٹ میں تجدید نہیں کی جائے گی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹریٹ کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا 16 فروری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ کر دیں گے۔ سب سب چور اپنی چوری  بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں اور چوروں کا پیسہ جب ایکسپوز ہو تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے بھی کھلے ہیں اور چوروں کیلئے  بھی دروازے کھلے ہیں۔ اسلام آباد میں کرائم ریٹ کے بڑھنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ "میری نظر میں اسلام آبادمیں کرائم ریٹ بڑھا ہے۔ کرائم ریٹس کو کم کرنے کے لیے ان کا کہنا تھا کہ وہ 100 بائیکس پر مشتمل ایگل اسکواڈ چلانے  لگے ہیں۔