پاک ایران سرحد بند ہونے سے دونوں جانب سے سفری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں

Pak-Iran border, travel activities, coronavirus, NCOC, levies force

تہران: ایران نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد ایک مرتبہ پھر غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دی ۔ ایرانی شہر زاہدان میں کورونا وائرس دوبارہ پھیلنے کے بعد تفتان سرحد بند کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس مزید 27 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 62 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 979 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.32 فیصد رہی جبکہ 31 ہزار 606 فعال کیسز ہیں ، متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 تک پہنچ گئی ۔

ادھر ، ضلع دکی میں لیویز فورس کے 70 اہلکار کورونا ویکسین نہ لگانے پر معطل کر دیے گئے ، اسسٹنٹ کمشنر نے معطل کئے جانے والے اہلکاروں کی فہرست جاری کر دی ۔