حکومت کا بڑا فیصلہ ،300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان 

حکومت کا بڑا فیصلہ ،300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان 
سورس: File

چندی گڑھ: بھارتی پنجاب میں ایک ماہ میں 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھروں کو بجلی مفت دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگوت من کا کہنا ہے کہ آپ پارٹی کی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں تین سو یونٹ فی گھر بجلی مفت دی جائے گی۔ 

آپ لیڈر کا کہنا ہے کہ پنجاب نئی دہلی کے بعد بھارت کی دوسری ریاست بن گئی ہے جہاں 3 سو یونٹ تک بجلی مفت دی جا رہی ہے۔ آج پنجابیوں کے تاریخی دن ہے۔ ہم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں