ماہرین نے گوشت کے ہمراہ سلاد اور دہی کے استعمال کی اہمیت بتا دی

ماہرین نے گوشت کے ہمراہ سلاد اور دہی کے استعمال کی اہمیت بتا دی

لاہور : گوشت ضرور کھائیں لیکن اعتدال اور احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔ ماہرین طب نے عید قربان کے موقع پر گوشت کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوشت کے پکوانوں میں زیادہ مرچ مصالحے نہ ڈالیں نیز ان پر سبز دھینے کی گرنش ضرور کریں۔

گوشت کے ہمراہ سلاد خصوصاً پودینہ، لیموں اور دہی کا استعمالضرور کریں، دہی کو راستے کی شکل میں یعنی تھوڑا سا نمک اور سفید زیرہ ملا کر استعمال کریں، گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ موسمی پھل وسبزیوں کا استعمال بھی جاریر کھیں۔

پانی کا استعمال زیادہ سےز یادہ کریں، ابلا ہوا یا بھاپ میں تیار کیا ہوا گوشت بھنے ہوئے گوشت سے بہتر ہے، گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال اگر فوری نقصان نہ بھی دے تو آنے والے دنون میں کئی امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔