لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم 
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نظر بندی کا نوٹفکیشن معطل کردیا عدالت نےتمام رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

پی ٹی آئی کے پنجاب بھر سے 320رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت  ہوئے۔  عدالت تین ایم او کے تحت نظر بندی کا حکم معطل کردیا ۔ عدالت نے نظربند افراد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ 

عدالت نے  صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 7 مارچ  تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ  یہ معاملہ قابل غور طلب ہے۔ 

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ پیش خدمت ہے ہمارے پاس 320 افراد ہیں۔ یہ تین ایم پی او کے تحت نظر بند کئے گئے ہیں۔ 

فواد چودھری نے اپنی درخواست میں کہا تھاکہ جیل بھرو تحریک میں تحریک انصاف کے گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو نظربند کردیا گیا۔  تین سو بیس رہنماؤں اور کارکنوں کی نظربندی کےاحکامات غیر قانونی طور پر جاری کئے گئے۔  قانونی طور پر ڈپٹی کمشنرز کو نظر بندی کےاحکامات جاری  کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق سرکاری افسر حکومت نہیں۔ صوبائی کابینہ ہی نظربندی احکامات جاری کرسکتی ہیں۔  عدالت تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی نظربندی کےاحکامات غیر قانونی قرار دے۔