فیصل واوڈانے نواز شریف کو کلبھوشن کے مترادف قرار دیدیا،اسد عمر کی اپوزیشن پر تنقید

فیصل واوڈانے نواز شریف کو کلبھوشن کے مترادف قرار دیدیا،اسد عمر کی اپوزیشن پر تنقید

کراچی:وفاقی وزیر فیصل  واوڈا    نے نوازشریف پر شدید تنقید کے نشتر برسادیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ   نوازشریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں،کلبھوشن را کی ایما پر پاکستان میں دہشت گردی کر رہا تھا، جبکہ نوازشریف پاکستان کیخلاف بھارتی بیانیہ پروان چڑھا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ نوازشریف کو بھارت سے اتنی محبت ہے،  کہو تو تمہیں ابھی نندن کی طرح ان کے حوالے کردیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ  پچھلے ایک ماہ میں کوئی نیا الیکشن ہوا ؟جس میں دھاندلی ہوئی؟جو اپوزیشن اچانک اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر آنے کی بات کر رہی ہے۔


  انہوں نے ٹوئٹر  کاسہارا لیتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مزید کہا کہ یا صرف یہ ہوا کے  فیٹیف  قوانین منظور ہوتے ہی  این آر او  کی امید دم توڑ گئی؟ 
اس لیے اب یہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کے اسمبلی میں تو  این آر او ملنا نہیں تو سڑکوں پر تلاش کریں۔