سپیکر انتظار کرتے رہے ، پی ٹی آئی کا کوئی رکن استعفوں کی تصدیق کیلئے نہیں آیا 

سپیکر انتظار کرتے رہے ، پی ٹی آئی کا کوئی رکن استعفوں کی تصدیق کیلئے نہیں آیا 
سورس: File

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف  پی ٹی آئی ارکان کی راہ تکتے رہے کوئی ایک بھی استعفوں کی تصدیق کے لئے نہ آیا۔ اب لسٹ میں اگلے تیس ارکان کی کل باری ہے ۔آج پرویز خٹک، مرادسعید، شہریار آفریدی، عمران خٹک، علی محمد خان ،عثمان خان ترکئی اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید سمیت 31 ارکان کو بلایا گیا تھا ۔

تحریک انصاف کے ایک سواکتیس ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ الجھ گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے آج چھ جون سے لیکر دس جون تک تیس تیس ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق یا تردید کے لئے صبح گیارہ بجے سے چار بجے تک اپنے دفتر میں بلایا تھا۔

سپیکر راجہ پرویزاشرف انتظار کرتے رہ گئے تحریک انصاف کے تیس ارکان اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد استعفوں کی تصدیق کے لئے نہ آئے ۔سپیکر پانچ گھنٹے انتظار کرتے رہے۔ سپیکر نے گیارہ بجے سے چار بجے تک انتظار کیااب کل لسٹ میں سے اگلے تیس ارکان کو بلایا گیا  ہے۔

 سپیکر نے ہر رکن کے لئے پانچ منٹ کا وقت مقرر کیا ہوا ہے تحریک انصاف کا موقف ہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ان کے ارکان کے استعفے منظور کرچکے ہیں۔ اس لئے انہیں منظور ہی سمجھا جائے۔

 سپیکر راجہ پرویزاشرف نے سابق ڈپٹی سپیکر کے استعفے منظور کرنے کے عمل پر سوالات اٹھاکر ان کی دوبارہ اسمبلی قواعد کے مطابق تصدیق یا تردید کا فیصلہ کیا تھا ۔تحریک انصاف نے حکمت عملی کے تحت اپنے ارکان کو سپیکر کے پاس جانے سے روک دیا ہوا ہے تاکہ اگر کوئی استعفے کی تصدیق یاتردید کے لیے جائے تو اس کا پتہ چل سکے۔

مصنف کے بارے میں