شمالی کوریا چرائی گئی کرپٹوکرنسی سے جوہری پروگرام چلا رہا ہے، اقوام متحدہ

شمالی کوریا چرائی گئی کرپٹوکرنسی سے جوہری پروگرام چلا رہا ہے، اقوام متحدہ
سورس: فائل فوٹو

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سائبر حملے میں چرائی گئی کرپٹوکرنسی سے اپنے جوہری میزائل اور پروگرام کی فنڈنگ کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے 2020 سے 2021 تک سائبرحملوں کے ذریعے 5کروڑ ڈالرکی کرپٹوکرنسی چوری کی اوراس رقم سے اپنے جوہری اورمیزائل پروگرام کوآگے بڑھا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے سائبرحملے شمالی کوریا ،یورپ اورایشیا کی کرپٹو ایکسچنجوں پرکئے تھے۔ شمالی کوریا نے سائبر ذرائع اورسائنسی تحقیق سمیت بیرون ملک جوہری اورمیزائل پروگراموں کے لیے مواد، ٹیکنالوجی اور معلومات کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی وجہ سے شمالی کوریا عالمی پابندیوں کی زد میں ہے اوراس پر کوئلہ، لوہا، تانبا، ٹیکسٹائل، سمندری کھانے اور دیگر اشیا برآمد کرنے پر پابندی ہے۔

شمالی کوریا نے جنوری میں جوہری میزائلوں کے 7تجربات کیے تھے جس میں ایک ایسا تجربہ بھی کیا گیا تھا جو 2017 کے بعد سب سے طاقتور میزائل تجربہ تھا۔

مصنف کے بارے میں