الیکشن ہو گا ضرور ہو گا لیکن پہلے کچھ فیصلے ہونا باقی ہیں: مریم نواز

الیکشن ہو گا ضرور ہو گا لیکن پہلے کچھ فیصلے ہونا باقی ہیں: مریم نواز

شیخوپورہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ہو گا ضرور ہو گا لیکن پہلے کچھ فیصلے ہونا باقی ہیں، پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کئے جائیں گے، احتساب ہو گا، پھر انتخاب ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم عدلیہ کی فکر چھوڑو، اپنی فکر کرو بیٹا جی، 22 کروڑ عوام عدلیہ کی فکر کیلئے موجود ہے، یہ عدلیہ بچاؤ ریلی نہیں بلکہ یہ عمران خان کو عدل سے بچاؤ ریلی نکال رہے ہیں، جب پرویز الٰہی کھلے عام بینچ فکسنگ کر رہا تھا اس وقت عدلیہ کا خیال نہیں آیا۔ 
انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے انصاف ہونا باقی ہے ، ایک طرف فتنے کی 2 پیشیاں تو دوسری طرف بے گناہ نواز شریف کی 200 پیشیاں، پہلے فیصلہ ہو گا پھر الیکشن ہو گا، الیکشن ہو گا ضرور ہو گا لیکن پہلے کچھ فیصلے ہونا باقی ہیں، پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کئے جائیں گے، احتساب ہو گا، پھر انتخاب ہو گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف بغیر جرم نواز شریف کی ایک سال قید، دوسری طرفی جرائم میں ڈوبا عمران خان، میں انتظار کرتی تھی کہ بینچ بیٹھا ہے شائد انصاف ہو جائے لیکن پتہ چلتا تھا بینچ ٹوٹ گیا ہے اور دوسرف طرف 48 گھنٹے میں ضمانتیں ہوتی ہیں، یہ دو دو دن کی جیل کاٹ کر یوں گلے مل کر روتے ہیں جیسے پتہ نہیں کیا قیامت آ گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں