کورونا کی پانچویں لہر  نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کورونا کی پانچویں لہر  نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد: ملک میں کورونا  کیسز پھر بڑھنے لگے جس کے بعد پانچویں لہر  نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا سے ایک  مریض انتقال کر گیا،اموات کی تعداد 28ہزار956 ہوگئی۔جبکہ 46ہزار 537  افراد کے کورونا ٹیسٹ  کیے گئے،  ایک ہزار345نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت  کیسز کی شرح2.89فیصد رہی۔کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13لاکھ ایک ہزار393 تک پہنچ چکی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1479620473977810950?s=20

این سی او سی کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں ۔سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ 

مصنف کے بارے میں