تحریک انصاف اور بی این پی کے درمیان مذاکرات کامیاب

تحریک انصاف اور بی این پی کے درمیان مذاکرات کامیاب
کیپشن: image by facebook

کوئٹہ:تحریک انصاف اور بی این پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، سردار اختر مینگل مرکز میں عمران خان کی حمایت پر رضا مند ، دونوں جماعتوں نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور بی این پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مرکز میں عمران خان کی حمایت کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال
 

اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے تحریری معاہدے پر دستخط کیے ، تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی نے سردار اختر مینگل کے ساتھ چھ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ۔

بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت کو ہمیشہ وفاق کے لیے قربان کیا گیا ، آج گوادر میں پینے کے لیے صاف پانی اور بجلی تک میسر نہیں ہے ۔

تحریکِ انصاف کے رہنما نے کہا  کہ ہم نے تفصیلی نشست میں ایک دوسرے کا نقطۂ نظر سمجھنے کی کوشش کی، بلوچستان وفاق کی اہم اکائی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:حسن روحانی کا عمران خان کو فون ، دورہ ایران کی دعوت دیدی
 
  
آگے بڑھنا ہے اور بلوچستان کے دیرینہ مسائل حل کرنے ہیں، یہ ملاقات مسائل کے حل کی جانب بہت بڑا قدم ہے , ہم معاہدہ کرنے میں کام یاب ہوگئے ہیں، بی این پی کی قیادت وفاق میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزارتِ عظمیٰ کے لیے ہمیں سپورٹ کرے گی۔