وزیر اعظم کیخلاف الزامات ثابت ہوچکے ، کمیشن کی ضرورت نہیں: تحریک انصاف

وزیر اعظم کیخلاف الزامات ثابت ہوچکے ، کمیشن کی ضرورت نہیں: تحریک انصاف

لاہور: وزیر اعظم  کیخلاف تمام الزامات عدالت میں ثابت کرچکے ،اب کمیشن کی  ضرروت نہیں ۔ تحریک انصاف  کے رہنماوں نے صاف   صاف بتادیا۔ کہتے ہیں پانامالیکس پرسپریم کورٹ جو فیصلہ کرےگی،قبول کریں گے۔

لاہور میں  تحریک انصاف کے رہنماوں کے ہمرا ہ پریس کانفرنس میں  فواد چوہدر  ی نے کہا تحریک انصاف نےثابت کیا،نوازشریف نےغلط بیانی اورجھوٹ سےکام لیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق کیس مکمل ہوچکا ہے، بہتر تھا کہ اپنی پریس کانفرنس میں پرویز رشید نیوز لیکس کا جواب دیتے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے ہونے والی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بتایا تھا کہ مل 12 ملین درہم میں بیچی گئی ہے لیکن جب ثبوت مانگے گئے تو ان کے پاس سپریم کورٹ میں دینے کیلئے ثبوت نہیں تھے، تمام الزامات عدالت میں ثابت کرچکے ہیں اور کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔

عمران خان سپریم کورٹ میں دلائل دینے کی بجائے کمیشن کے بائیکاٹ کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے ، وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق کیس مکمل ہوچکا ہے۔ شریف خاندان کی حمایت کرنے کی بجائے بہتر تھا کہ اپنی پریس کانفرنس میں پرویز رشید نیوز لیکس کا جواب دیتے۔