'عمران خان نے پوری عمر جعلسازی کی اب سیاست میں بھی کر رہے ہیں'

'عمران خان نے پوری عمر جعلسازی کی اب سیاست میں بھی کر رہے ہیں'

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین ولایتی قسم کا جعلساز ہے اور اس نے ساری عمر جعلسازی کے اور اب سیاست میں بھی جعلسازی کر رہے ہیں۔ عمران خان اور جہانگیر ترین پر اخلاقی الزامات ہیں اور دونوں نااہل ہیں اب صرف ٹھپا لگنا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف خاندان کا ٹرائل تو شروع کر دیا گیا لیکن ریویو پٹیشن کا جواب نہیں آیا اور نوا زشریف کے ٹرائل کو ٹاپ گیئر میں ڈالنے کی وجہ کیا ہے؟۔ اتنی عجلت نواز شریف کو سیاسی طور پر گرانے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ فرد جرم لگانے ج ارہے ہیں اور آپ کو یہ نہیں پتا کہ جرم کیا ہے اور نیب قانون کے مطابق عبوری ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں ہوتی جبکہ عارضی فرد جرم آمریت کے دور میں بھی نہیں لگی۔ ٹرائل جلدی ہوتا ہے تو نواز شریف سے نا انصافی ہو گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مقبول لیڈر شپ کو گھر بھیج دیا گیا اور نواز شریف کو نکالنے سے نقصان پاکستان کا ہوا ہے کیونکہ اس وقت اسٹاک ایکسچینج نقصان میں ہے اور سی پیک پر بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں