اینٹی کرپشن یونٹ نے ذوالفقار، عرفان اور شاہ زیب حسن کو کلیئر قرار دیدیا

اینٹی کرپشن یونٹ نے ذوالفقار، عرفان اور شاہ زیب حسن کو کلیئر قرار دیدیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیھٹی نے شائقین پی ایس ایل کو خوشخبری سُنا دی۔ نجم سیھٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ذوالفقار بابر , محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو کلیئر قرار دیدیا ہے۔

یہ تینوں کھلاڑی پی ایس کھیل سکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا فاسٹ باؤلر محمد عرفان سے بھی اینٹی کرپشن یونٹ سوالات کئے اور ان کو ابھی معطل نہیں کیا جا رہا۔

نجم سیھٹی نے کہا اینٹی کرپشن یونٹ تمام کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے اسلام آباد یونائٹیڈ کے محمد عرفان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی شاہ زیب حسن کی مشکوک افراد سے ملاقاتیں کرنے کی خبریں گردش میں تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں