پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے ،ای این چیپل

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے ،ای این چیپل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے دنیائے کرکٹ کی دو نامور شخصیات کے ساتھ افطاری کی۔سابق نامور کرکٹر سر ویون رچرڈز اور ای این چیپل، عمران خان سے ملنے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ پہنچے اور ساتھ افطاری کی۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سابق نامور کرکٹرز کے ہمراہ تصاویر بھی پوسٹ کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں نے سابق کرکٹ کپتان اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی اور  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے آئن چیپل نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے . ہم اسلام آباد میں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں ۔سر ویون رچرڈز نے اس موقع پر کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بلاخوف پاکستان آنا چاہیے ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانی پر امن اور کرکٹ سے پیار کرنے والے لوگ ہیں ، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اپنا کردارادا کریں.

عمران خان کا کہنا تھا کہ ویون رچرڈز میرے دور کے عظیم ترین بلے باز تھے جبکہ ای این چیپل کو میں بطور کپتان اپنے لیے سب سے زیادہ متاثر کن سمجھتا تھا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں