امریکا میں پورا شہر جل کر راکھ بن گیا

امریکا میں پورا شہر جل کر راکھ بن گیا

واشنگٹن:امریکا میں پورا شہر چل کر راکھ بن گیا،امریکی ریاست کیلیفورنیا میں2000 عمارتوں کو راکھ میں بدلنے والی آگ اب تک بے قابو ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 20سے تجاوز کرگئی جبکہ150افراد لاپتہ ہیں۔ مرکزی حکومت نے مدد کی پیش کش کردی ہے۔

کیلیفورنیا، 2ہزارعمارتیں راکھ میں تبدیل، ہلاکتوں کی تعداد 20سے تجاوز کرگئی

70ہزار ایکٹر رقبے کو جلانے ڈالنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں مگر اب تک پانچ فی صد آگ ہی بجھائی جاسکی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ مزید ساڑھے تین ہزار گھر اس آگ کی زد میں آسکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق تیزہواوں کے باعث آگ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ریاستی فائربریگیڈ کے چیف کا کہنا ہے کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے .

جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ دیگر شہروں سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیاہے۔صورت حال کی سنگینی دیکھتے ہوئے نائب صدر مائیک پنس نے وفاقی حکومت کی طرف سے مدد کی پیش کش کردی ہے جبکہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیا گیا