ڈرگ ترمیمی ایکٹ بل :گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے دستخط کر دیئے

 ڈرگ ترمیمی ایکٹ بل :گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے دستخط کر دیئے

لاہور: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ڈرگ ترمیمی ایکٹ بل پر دستخط کردیئے جبکہ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر میں نئے قانون کے خلاف میڈیکل اسٹورز، ادویات سازوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی شٹر ڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔

پنجاب میں ادویہ ساز کمپنیوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری جبکہ لاہور میں ہڑتال دھماکے کے باعث ایک دن کے لیے موخر کردی گئی۔ سانحہ مال روڈ کے باوجود پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کےخلاف پنجاب بھر میں کیمسٹ ایسوسی ایشن، ڈرگ ایسوسی ایشن اور فارماسوٹیکل کمپنیوں کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی میڈیکل اسٹورز بند ہونے سے آج بھی مریض مارے مارے پھرتے رہے ۔ ملتان ،فیصل آباد،راولپنڈی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ادویات نہ ملنے پر کئی آپریشن بھی معطل کردیئے گئے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے میڈیکل اسٹور مالکان بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے  اور دکانوں کو تالے لگادیئے۔چینوٹ میں میڈیکل اسٹورز مالکان نے احتجاجی دھر نا دینے کا اعلان کردیا،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،ڈسکہ ،منڈی بہاوالدین ، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں بھی ہڑتال جاری ہے ۔

مصنف کے بارے میں