پی ٹی آئی کارکن کو عمران خان سے سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا

پی ٹی آئی کارکن کو عمران خان سے سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن کو چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی  ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل راولپنڈی کی کے پی  ہاؤس اسلام آباد میں تقریب کے دوران کارکن ناصف گرو نےعمران خان سے سوال کیا کہ’نظریاتی رہنما پارٹی سے باہر اور چاپلوس آپ کے دائیں بائیں ہیں یعنی جینوئن ورکرز باہر بیٹھے ہیں، اس ساری صورتحال میں پارٹی کیسے چلے گی؟۔‘

ناصف گرو کے سوال پر عمران خان نے وہاں موجود دیگر کارکنوں سے کہا سوال کرنے والے کو بولنے دیں۔ جس کے بعد سوال پوچھنے والے کارکن ناصف کو دیگر افراد نے گھیر کر خاموش کروانے کی کوشش کی پھر اسے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عمران خان سے سوال پوچھنے والے ناصف گرو کا تعلق شیخ رشید کے حلقے سے ہے اور ان  کا عمران خان کی موجودگی میں سوال کرنا دیگر کارکنان کو ناگوار گزرا جس پر انہیں پی ٹی آئی چیئرمین کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، ناصف کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں