ٹک ٹاک بند ہونے پر جنت مرزا کا رد عمل آگیا

  ٹک ٹاک بند ہونے پر جنت مرزا کا رد عمل آگیا

ٹوکیو: پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بند ہونے پر ردعمل دے دیاہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویڈیو اینڈ شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو ٹک ٹاک بند ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں ٹک ٹاک بند ہونے پر کوئی دکھ اور افسوس نہیں ہے ۔ 

جنت مرزا نے مزید کہا کہ مجھے دکھ کس بات کا ہوگا؟ 

انہوں نے کہا کہ  جتنی عزت ، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے وہ مل چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ مایوسی حرام ہے لہذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ۔ ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ اگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللہ تعالیٰ جو کرتاہے ہماری بہتری کے لیے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی ، دکھ ، درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جاتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ جو شہرت ملنی ہے وہ مجھے دوسرے سوشل میڈیا ذرائع سے بھی مل جانی ہے ۔ جنت مرزا نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد ٹک ٹاک پرلگ پابندی ختم ہوجائیگی ۔ 

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گیارہ مارچ کو ٹک ٹاک ایپ  کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔