سعودی عرب میں دس فیصد ناتجربہ کار مقامی انجینئروں کی بھرتی لازمی قرار

سعودی عرب میں دس فیصد ناتجربہ کار مقامی انجینئروں کی بھرتی لازمی قرار

ریاض:  سعودی عرب نےانجینئرنگ  کمپنیوں پر ایک اور پابندی لگا دی ہے۔

سعودی حکام نے تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں کو ہدایت دی ہے کہ انجینئرنگ کنسلٹنسی خدمات کے ٹھیکے ان کمپنیوں اور کنسلٹنٹ ایجنسیوں کو ہی دیں جو پروجیکٹ میں کم از کم 10 فیصد ناتجربہ کار سعودی انجینئرز کو ملازمتیں فراہم کریں۔

یہ کمپنیاں اس بات کی پابند ہو ں گی کہ وہ سعودی انجینئرز کو تجربہ دیں اور ان کا عملی تجربہ اور اہلیت بڑھائیں۔ یہ ٹھیکوں کی بنیادی شرط ہے اس کے بغیر کوئی بھی ٹھیکہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں