روس میں بین الاقوامی میڈیا کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دینے کا بل منظور

روس میں بین الاقوامی میڈیا کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دینے کا بل منظور

ماسکو: روس کے قانون ساز اداروں نے بین الاقوامی میڈیا کو ’غیرملکی ایجنٹ‘ کے طور پر رجسٹر کرنے کے لئے متفقہ طور پر بل کی منظوری دے دی۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق روسی پارلیمان کا یہ اقدام امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے روسی ٹی وی چینل آر ٹی کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دینے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ روس میں منظور کردہ اس بل کے تحت بین الاقوامی میڈیا کو ’غیرملکی ایجنٹ‘ کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا، کسی غیرملکی میڈیا کے بہ طور رجسٹر ہونے کے بعد کسی ادارے کو ان ضابطوں کا خیال رکھنا ہو گا، جو کسی غیر ملکی و غیر سرکاری تنظیم پر لاگو ہوتے ہیں۔
دوسری طرف روس نے شام میں امریکا پر داعش اور دیگر مسلح گروپوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا پر داعش کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ دنوں عراقی سرحد کے قریب شامی علاقہ بوکمال میں داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ نرمی برتی اورامریکا کی یہ نرمی برتنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

لاوروف کا کہنا تھاکہ امریکا کی حمایت یافتہ مسلح باغی گروپ شام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں