دورہ جنوبی افریقا، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا ٹیسٹ آج ہوگا

دورہ جنوبی افریقا، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا ٹیسٹ آج ہوگا
کیپشن: دورہ جنوبی افریقا، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا ٹیسٹ آج ہوگا
سورس: file

 لاہور:جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا ٹیسٹ  آج ہوگا ۔ کھلاڑی اپنے اپنے شہروں میں کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ 

پہلے مرحلے میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز کی ٹیسٹنگ ہو گی۔ دوسری ٹیسٹنگ کیمپ کے لئے 18 مارچ کو لاہور میں اکٹھا ہونے کے موقع پر ہو گی جبکہ تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21 اور 24 مارچ کو ہو گی۔پاکستانی ٹیم کی روانگی 26 مارچ کو شیڈول ہے۔

قومی اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ بائیو سیکور ببل میں لگایا جائے گا ۔ کیمپ لگانے کے لئے پی سی بی نے حکومت پنجاب سے رابطہ کیا ہوا ہے ۔پی سی بی پر امید ہے کہ بائیو سیکور ببل اور قومی ڈیوٹی کے وجہ سے کیمپ لگانے کی اجازت مل جائے گی۔

کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پنجاب حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو معطل کیا ہوا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفی آنے کے بعد پی سی بی کے میڈیکل معاملات ڈاکٹر ریاض نے سنبھال لیے ہیں۔وہی کورونا ٹیسٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔

دورہ جنوبی افریقا کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 18، 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا جب کہ زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ون ڈے ٹیم

محمد وسیم نے بتایا کہ ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، عبد اللہ شفیق، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، ارشد اقبال، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین شامل ہیں۔اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، شرجیل خان، عثمان قادر اور محمد نواز بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

 ٹیسٹ اسکواڈ

قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلنی ہے جس کے لیے بابراعظم ہی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔