بھارت: دھاندلی کے الزامات پر جنوبی حصے میں انتخابات منسوخ

بھارت: دھاندلی کے الزامات پر جنوبی حصے میں انتخابات منسوخ
کیپشن: image by facebook

مدراس : بھارت کے جنوبی حصے میں ووٹوں کی خریداری کے الزامات اور بھاری رقم کی برآمدگی پر تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابات منسوخ کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی حصے میں انتخابات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق تامل ناڈو، مدارس سمیت بھارت کے جنوبی حصے میں انتخابی مہم پر مامور اہلکار سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی برآمدگی پر انتخابی سلسلے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کی نئی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔