ناروےریگولیٹر  نےرازداری کی خلاف ورزیوں پر میٹا پر یومیہ 100,000 ڈالر جرمانہ عائد کردیا

ناروےریگولیٹر  نےرازداری کی خلاف ورزیوں پر میٹا پر یومیہ 100,000 ڈالر جرمانہ عائد کردیا
سورس: File

اوسلو:  ناروے ریگولیٹر نے کہا کہ پرائیویسی کی خلاف ورزیوں پر میٹا پر یومیہ 100,000 ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا جب تک کہ اپنی اصلاحی کارروائی نہ کر لے۔

ناروے کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک میٹا پلیٹ فارمز پر پرائیویسی کی خلاف ورزیوں پر یومیہ 100,000 ڈالر (تقریباً 2کروڑ 73لاکھ روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا جب تک کہ وہ اصلاحی کارروائی نہیں کرتا۔

ریگولیٹر ڈیٹیلسنیٹ نے کہا کہ وہ 4 اگست سے 3 نومبر تک ہر روز جرمانہ وصول کرے گا جب تک کہ میٹا کارروائی نہ کرے۔

 
ڈیٹیلسنیٹ کے بین الاقوامی سیکشن کے سربراہ ٹوبیاس جوڈین نےبتایا کہ میٹا ناروے میںرویے کی تشہیر کے لیے صارف کے ڈیٹا کو حاصل نہیں کر سکتا ، جیسے کہ صارفین کے جسمانی مقامات، اور اسے ان پر اشتہارات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو بگ ٹیک کے لیے عام کاروباری ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اتنا واضح ہے کہ یہ غیر قانونی ہے کہ ہمیں ابھی اور فوری طور پر مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔


میٹا نے کہا کہ وہ ڈیٹیلسنیٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرے گا اور اس کی خدمات پر کوئی فوری اثر نہیں پڑے گا۔

جوڈین نے کہا کہ ڈیٹیلسنیٹ نے اپنے اقدام کو یورپی ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ کو بھیج دیا ہے، جو کہ اگر مؤخر الذکر راضی ہو جائے تو جرمانے کو مستقل کر سکتا ہے اور یورپ میں فیصلے کے علاقائی دائرہ کار کو وسیع کر سکتا ہے اور یہ میٹا پر اضافی دباؤ ڈالے گا۔

 ڈیٹیلسنیٹ کا فیصلہ یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کے چند دن بعد آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میٹا رویے کی تشہیر کے لیے صارف کے ڈیٹا کو حاصل نہیں کر سکتا۔

مصنف کے بارے میں