وفاقی کابینہ میں بڑے بڑے قلمدان بدل گئے،فواد چوہدری بھی تبدیل

وفاقی کابینہ میں بڑے بڑے قلمدان بدل گئے،فواد چوہدری بھی تبدیل
کیپشن: Image Source : Facebook IK

اسلام آباد :اسد عمر کے استعفے کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑ ے پیمانے پر ردو بدل کر دیا گیا ،بڑے بڑے وفاقی وزراءکے قلمدان تبدیل کر دئیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی چھٹی کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا گیا ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا قلمدان بھی تبدیل کر کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لگا دیا گیا ، اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا ،غلام سرور خان وفاقی وزیر برائے ہوا بازی ،محمد میاں سومر و کو نجکاری کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔

دوسری طرف اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ،شہریار آفریدی کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں وزیر مملکت برائے سیفران لگا دیا گیا ،فردوس عاشق اعوان کو بھی کیبنٹ کا حصہ بناتے ہوئے انہیں معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیا ،ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ہونگے ،ندیم بابر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔

تحریک انصاف کی 8سے 9ماہ کی حکومت میں کوئی اور بڑی تبدیلی آئی ہو یانہیں لیکن ان کی اپنی وزارتوں میںبڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی گئیں ہیں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا جن وزیر روں کے قلمدان تبدیل کیے گئے کیا وہ اپنی ان نئی ذمہ داریوں کو نبھا سکیں گے یا نہیں ؟ یہ سب اب آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔