ایران نے پاکستانی سرحد کے قریب خود ساختہ ائیر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا

ایران نے پاکستانی سرحد کے قریب خود ساختہ ائیر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا
کیپشن: image by facebook

تہران:ایران نے پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحد کیساتھ خود ساختہ ریڈار سسٹم نصب کر دیا ہے ، اس سلسلے میں افتتاحی تقریب بلوچستان سے ملحقہ ایرانی علاقے سستان میں ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی ختم الانبیا ائیرڈیفنس بیس پر تقریب منعقد کی گئی، بریگیڈئیر جنرل علی رضا نے بتایا کہ ائیرڈیفنس سسٹم کو مقامی ائیربیس پر تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک کو فضائی خطرات سے محفوظ رکھنا ہے ۔

ختم الانبیا ائیرڈیفنس بیس کے ڈپٹی کمانڈر علی رضا نے اس موقع پر دفاعی ماہرین کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ائیر ڈیفنس سسٹم کی تیاری پر خرچ ہونے والے شب و روز ایرانی عوام اور حکومت کے لیے قابل قدر ہیں۔