پاکستان کا ایک اور اعزاز،بھارت، ایران سمیت کئی ممالک سے جوہری مواد کی حفاظت بہتر کر سکتا ہے: رپورٹ

 پاکستان کا ایک اور اعزاز،بھارت، ایران سمیت کئی ممالک سے جوہری مواد کی حفاظت بہتر کر سکتا ہے: رپورٹ
سورس: File

اسلام آباد: عالمی ادارہ برائے جوہری سیکیورٹی نے نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023جاری کردیا۔ پاکستان بھارت سمیت کئی ممالک سے بہتر ملک قرار,جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان نے بھارت، ایران سمیت کئی دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023کے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق  جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان 19ویں نمبرپرہے۔

پاکستان کے جوہری مواد کی حفاظت میں مزید تین پوائنٹس کا اضافہ،ہوا اور اسکور 49 پر پہنچ گیا جبکہ بھارت کے جوہری مواد کی حفاظت کے پوائنٹس کا اسکور بدستور 40 ہے۔ 

نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس کے مطابق جوہری سہولیات کی حفاظت میں بھی پاکستان نے بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ، مصر سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان روس اور اسرائیل کے ساتھ 32 نمبر پر ہے۔

نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023کے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق  جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان کا اسکور 61 جبکہ بھارت کا 52 ہے۔

مصنف کے بارے میں