شاہ زیب قتل کیس: ملزم کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر

شاہ زیب قتل کیس: ملزم کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر

 اسلام آباد: شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرادی۔سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر آئینی درخواست میں متعددسو الات اٹھاتے ہوئے عدالت سے فیصلہ پر نظر ثانی کیہ استدعا کی گئی ہے ۔

13صفحات پر مشتمل درخواست میں شاہ رخ جتوئی کو شفاف ٹرائل کا موقع فراہم نہیں کیا گیا،انسداد دہشتگردی کی دفعات اور گرفتاری کا حکم فوجداری قوانین میں طے شدہ اصولوں کے منافی ہے اور شاہ زیب قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات نہیں لگ سکتیں ۔سپریم کورٹ یکم فروری کو دیے گئے از خود نوٹس کیس کا فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

درخواست میں سوال اٹھائے گئے ہیں کہ کیا عدالت عدالت ٹرائل مکمل ہونے کے بعد بھی دائرہ سماعت پر سوال سن سکتی ہے؟کیا ایسا کرنا شفاف ٹرائل کے حق کیخلاف نہیں ہوگا؟کیا آرٹیکل 184تین کا اطلاق ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف بھی کیا جا سکتا ہے؟کیا آرٹیکل 184-3پر سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ حتمی نہیں؟کیا شارخ جتوئی کیس میں ایک این جی اوز کی درخواست پر کیا گیا سپریم کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کیا آئین کے آرٹیکل 175 میں سپریم کورٹ کے اختیار اور دائرہ سماعت واضح نہیں؟کیا مقدمہ کا فیصلے کے لیے تفتیش اور شواہد کافی نہیں ہوتے؟عدالت یکم فروری کو سنائے گئے شاہ رخ جتوئی کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں