علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب، سماعت 22 جون تک ملتوی

علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب، سماعت 22 جون تک ملتوی
سورس: File

پشاور: پشاورہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی عدالت نے درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی  ضمانت کی درخواست  پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے پشاورہائیکورٹ میں  سماعت کی۔ 

عدالت میں  دوران سماعت وکیل درخواستگزار نے   کہا کہ  علی محمد خان کو ایک کیس میں ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔  وکیل درخواستگزار  نےعدالت سے استدعا کی کہ علی محمد خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے اور ان  کو ضمانت پر رہائی دی جائے۔ 

ذرائع کے مطابق  عدالت نے  علی محمد خان کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے  سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ علی محمد خان کو 3 ایم پی او کے تحت اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا لیکن وہاں سے رہائی ملنے پر انھیں کے پی پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں