ملکی تاریخ میں پہلی بار امیر اور غریب کا گیس ٹیرف الگ کر دیا گیا، کیا ریلیف مل پائے گا؟

   ملکی تاریخ میں پہلی بار امیر اور غریب کا گیس ٹیرف الگ کر دیا گیا، کیا ریلیف مل پائے گا؟

اسلام آباد :ملک کی تاریخ میں پہلی بار امیر اور غریب کے  گیس ٹیرف کو الگ الگ کردیاگیا ہے۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کاکہنا ہے کہ   ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امیر اور غریب کا گیس ٹیرف الگ کر دیا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک   نے ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ  ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امیر اور غریب کا گیس ٹیرف الگ کر دیا گیا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ   توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کیلئے ملکی کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے کہ ہر کمپنی ایک ذیلی کمپنی بنائے جو قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے کام کرے اور خود ہی اس کی بولیوں کی بھی ذمہ دار ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ  اس سے ہزاروں میگاواٹ قابل تجدید توانائی سسٹم میں شامل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھاد کے شعبہ کو سستی گیس فراہم کر رہے ہیں۔ تاپی منصوبہ 10، 12 سال سے سرد خانے میں پڑا ہوا ہے، اس منصوبہ کے حوالہ سے بات چیت جاری ہے،تاپی منصوبہ کے حوالہ سے عالمی پابندیوں کا بھی سامنا ہےلیکن اس منصوبہ پر پیشرفت ہو گی۔

 انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کی تلاش کیلئے عالمی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔ زرعی اور صنعتی ترقی کیلئے توانائی کی ضرورت ہے، ایل این جی کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلہ میں پلان بنایا جا رہا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امیر اور غریب کا گیس ٹیرف الگ کر دیا گیا ہے

مصنف کے بارے میں