پیٹرول مزید 7 روپے مہنگا ہونے کا امکان

 پیٹرول مزید 7 روپے مہنگا ہونے کا امکان


 لاہور: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد  عالمی  مارکیٹوں میں تیل کی قیمت  میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کے امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام  تیل کی قیمت فی بیرل 100 ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے  تاہم  اگر یکم مارچ تک یہی سلسلہ برقرار رہا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر  سے نیچے نہیں آتی  تو پاکستانی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 7 روپے کا اضافہ برداشت کرنا ہو گا۔

اس حوالے سے انڈسٹری ذرائع  نے کہا ہے کہ  ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول 7 اورڈیزل  کی قیمت میں 6  روپے مزید اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز چیئرمین اوگرا  پہلے ہی  ملک میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں