پاکستانیوں کے لئے خوشخبری

پاکستانیوں کے لئے خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد،سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی مانگ بڑھ گئی ۔ ورک ویزے کی بحالی کے بعد سعودی حکام نے سات ہزار پاکستانی ملازمین کی ڈیمانڈ کردی ۔ 

کورونا وائرس کی پہلی لہر کے باعث سعودی عرب اور عرب امارات سمیت دیگر ملکوں کے ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے ویزے کینسل کردیئے گئے تھے جس کی وجہ سے ان کو پاکستان واپس آنا پڑا ۔ 

ٌپاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ اینڈ بیورو آف امیگریشن حکام کے مطابق سعودی عرب سے ویزے کی  اجازت کے بعد رواں ماہ سات ہزار سے زائد ورکزر کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے جس کے بعد ریکروٹمنٹ کا آغا زکردیا گیا ہے ۔ 

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اوور سیز ایمپلائیمنٹ بیورو سے ڈاکٹرز، کمپیوٹر پروگرامرز، انجینیئرز، الیکٹریشنز، سیلز مین اورڈرائیورز سمیت دیگر شعبوں میں بھرتیوں کے لیے پاکستانی ملازمین کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے   جو افراد سعودی عرب روانہ نہیں ہوسکے تھے ان کے ویزے کی معیاد میں توسیع  بغیر کسی اضافی فیس کے کی جارہی ہے۔