ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: File

دہلی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

c7707669f8d08bc8b544bdf237130e01

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 24واں میچ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے  دوپہر ڈیڑھ بجےدہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔  

 
 

دونوں ٹیمیں دو ون ڈے میچوں میں آمنے سامنے ہو چکی ہیں (یہ موقع آئی سی سی ورلد کپ میں ہی ہوا)، دونوں میچز میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں نے خراب آغاز کیا جہاں وہ اپنے ابتدائی دو میچز ہار گئے۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے اپنے اگلے دو میچز میں جیت کو اپنے نام کیا دوسری طرف نیدرلینڈز نے بھی تیسرے میچ میں حیرت انگیز طور پر جنوبی افریقہ کو شکست دی لیکن اگلے ہی میچ میں ڈچ پلیئرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اس طرح کینگروز اپنے چار میچز میں سے دو جبکہ ڈچ اپنے چار میچز میں سے تین ہار چکے ہیں۔

پلیئنگ الیون

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ،   مارنس لیبوشگن،گلین میکسویل،جوش انگلس (wk)، کیمرون گرین،پیٹ کمنز (c)،  مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا


نیدرلینڈز: وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (wk/c)، سائبرینڈ اینجل بریکٹ،  لوگن وین بیک،روئیلوف وین ڈیر مروے، آرین دت، پال وین میکرین

مصنف کے بارے میں