لاہور میں میری بہن نے یہ گولی کھائی ساتھ ہی اس کی حالت غیر ہو گئی “حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایسی بات کہہ دی کہ بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا، ایسا کیا کھایا

 لاہور میں میری بہن نے یہ گولی کھائی ساتھ ہی اس کی حالت غیر ہو گئی “حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایسی بات کہہ دی کہ بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا، ایسا کیا کھایا

لاہور: اداکارہ حمائمہ ملک نے موٹاپا کم کرنے کی دوا ”فٹ فائبر“ بنانے والی ایک کمپنی کے خلاف فیس بک اور انسٹاگرام پر ایسی بات کہہ دی کہ کمپنی نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کی دھمکی ڈالی ہے۔ ویب سائٹ parhlo.com کی رپورٹ کے مطابق حمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لکھا کہ ”مجھے اس سے شدید جھٹکا لگا ہے۔ ہمارا معاشرہ کس سمت میں جا رہا ہے۔ میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ میری فیملی ان دنوں کس تکلیف سے گزر رہی ہے۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میری 22سالہ بہن ’دعا ملک‘ صحت مند زندگی گزار رہی تھیں ۔ وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے کمپنی کے پرزور اصرار پر ’فٹ فائبر‘ کا ایک کیپسول کھایا اور تمام دن اس کے پیٹ میں شدید درد رہا اور بالآخر اسے ہسپتال لیجانا پڑا۔“

جواب میں فٹ فائبر نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ ”حال ہی میں انسٹاگرام اور فیس بک پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ فٹ فائبر کا کیپسول کھانے کی وجہ سے دعا ملک کی طبیعت خراب ہوئی اور انہیں ہسپتال داخل کروانا پڑ گیا۔ بطور کمپنی ہم اپنی سالمیت کو بہت سنجیدہ لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم صورتحال واضح کرنے کے لیے یہ بیان جاری کر رہے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس پوسٹ کے ذریعے ہماری کمپنی کی ہتک کی گئی اور انٹرنیٹ کے ذریعے ہم پر دھونس جمانے کی کوشش کی گئی ہے۔ہم واضح کرتے ہیں کہ دعاملک نے دوا وصول کرتے وقت کمپنی کے قوانین پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ان کے ساتھ طے ہوا تھا کہ وہ ہماری مصنوعات کو اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں گی اور ہم انہیں 10فیصد ڈسکاﺅنٹ دیں گے۔ تاہم ان کے طے شدہ شرائط پر عمل نہ کرنے پر ہم نے انہیں دوا فروخت نہیں کی تھی۔

وہ فٹ فائبر استعمال کرنے میں بہت دلچسپی رکھتی تھیں لہٰذا ہم نے انہیں ان بااثر لوگوں کی فہرست میں شامل کر لیا جنہیں ہم تحفے میں دوا بھیجتے ہیں۔ ہم نے دوا کے استعمال کے لیے ان سے کبھی اصرار نہیں کیا تھا۔ ہماری دوا پوری دنیا میں استعمال کی جاتی ہے اور اس پوسٹ کے ذریعے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ہمارے پاس اس کے تمام ثبوت ہیں جو جن کے ذریعے ہم عدالت میں اپنی سچائی ثابت کر سکتے ہیں۔“