عقیل خان نے نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

عقیل خان نے نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلام آباد : عقیل خان نے پانچویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق مینز سنگل کے فائنلز میں پاکستان نمبر ون عقیل خان نے سیکنڈ سیڈ مزمل مرتضیٰ کو 6-3 اور 7-6(4) سے ہرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بوائز انڈر۔ 18 فائنل میں محمد شعیب نے زالان خان کو 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ جیت لیا۔ بوائز انڈر۔14 ڈبلزفائنل میں محمد حذیفہ خان اور حامد اسرار نے حیدر علی رضوان اور حسنین علی رضون کو 4-1 اور 4-1 سے مات دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

بوائز انڈر۔ 12 کے سنگلز فائنل میں حسنین علی رضون نے حمزہ رومان کو 2-4، 4-2 اور 4-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ انڈر۔10 بوائز اور گرلزکے فائنل میں حمزہ علی رضوان نے خانیہ منہاس کو 5-4 اور 4-2 سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔ فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سرینا ہوٹلز کے حسین ادوانی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سیلم سیف اللہ خان نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔

اس موقع پر ٹینس سے لگاﺅ رکھنے والے شائقین کی کثیر تعداد نے میچ دیکھا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیم سیف اللہ خان نے ٹینس کے فروغ اور بہتری کے لئے سرینا ہوٹلز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر سپانسرز اور آرگنائرز کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کھیلوں کے فروغ اور بہتری کے لئے میڈیا کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔