ملازمت پیشہ افراد کیلئے انتہائی اہم مشورہ

لاہور : ملازمت کے شعبے سے وابستہ اکثر لوگ اپنے کام کے دوران کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کرتے ہیں جس سے انکی تھکن ، اعصابی تنا، اکتاہٹ، خاصی حد تک کم ہو جا تا ہے، کچھ لوگ اپنے کام کے دباوکو کم کرنے کیلئے کچھ وقت کیلئے اپنی توجہ ویڈیو گیم کی طرف کر لیتے ہیں، ایسے افراد کیلئے ماہرین نے خوشخبری سنائی ہے کہ یہ کام انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔

تفصیلات کے مطابق کام کا دبا و¿ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا اعصابی تنا و¿دنیا بھر کے ملازمت پیشہ افراد کا سنگین مسئلہ ہے کیونکہ ایک جانب یہ ان کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے تو دوسری طرف ان کی یادداشت اور عمومی ذہانت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر یہ تنا زیادہ دیر تک برقرار رہے تو اوقاتِ ملازمت کے دوران ہی شدید تھکن اور غلطیوں کی اہم وجہ بھی بن جاتا ہے۔ حساس اور اہم شعبوں سے وابستہ افراد کے لئے ایسی غلطیاں بعض مرتبہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوتی ہیں اور دوسروں کے لئے جانی و مالی نقصانات کا باعث بھی بنتی ہیں۔البتہ چند برسوں سے یہ بات بھی مشاہدے میں آرہی تھی کہ کام کے دوران کچھ وقت کیل ئے ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، وہ اعصابی تنا اور تھکن کا شکار بھی کم ہوتے ہیں جبکہ ان سے غلطیاں بھی کم ہوتی ہیں۔