مہنگائی کی  ماری عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کی  ماری عوام کیلئے ایک اور بری خبر

اسلا م آباد:مہنگائی کی  ماری عوام کیلئے ایک اور بری خبرآگئی،ایک طرف جہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کیا گیا وہیں بجلی کے فی یونٹ میں بھی 4 روپے اضافہ کرنے کے بعد اب کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی ہوشر با اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جہاںایک طرف عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں وہیں اب پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی حیران کن اضافہ کر دیا گیا ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ کر دیا گیا، مختلف برانڈز کےگھی کی فی کلو قیمت 555 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت  605 روپے تک پہنچ گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایک کلوگھی کی قیمت میں 208 روپےتک کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے ،اسٹورزپرمختلف برانڈز کےگھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک  پہنچ گئی ہے۔

مختلف برانڈز کےکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ،یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے ،کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔