جھنگ میں ہونے والے پی پی 78کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

جھنگ میں ہونے والے پی پی 78کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

جھنگ:حلقہ پی پی 78پرانتخابی معرکہ سج گیا ۔ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہو گئی ،پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ن لیگ کے آزادناصرانصاری اور آزاد امیدوار مسرور نواز جھنگوی میں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے۔ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے آزاد ناصر انصاری اور اہلسنت والجماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

دیگر اہم امیدواروں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سرفراز ربانی، تحریک انصاف کے شیخ ارفع مجید اور عوامی تحریک کے نسیم قادری شامل ہیں۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 6ہزار 562 ہے جن میں ایک لاکھ 8ہزار 627 مرد اور 97ہزار 935 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔انتخابات کیلیے 171 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے،،اور تمام کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے بیحد سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نشست ن لیگ کی راشدہ یعقوب کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی ،،حلقہ پی پی 78 میں ضمنی انتخاب،171 پولنگ اسٹیشنز قائم۔ضمنی انتخاب کیلئے17 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار،،حلقہ پی پی 78 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد2 لاکھ16 ہزار 562 ہے۔ عوامی تحریک کےنسیم قادری اورخواجہ سرامحمدعارف عرف بوٹابھی صوبائی امیدواروں میں شامل،،پیپلزپارٹی کےسرفرازربانی اورتحریک انصاف کےشیخ ارفع مجیدبھی امیدواروں میں شامل یہ نشست لیگی ایم پی اے راشد یعقوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں