ہم پاکستان سے باہر نہیں دیکھ سکتے، ہمیں پاکستان کے اندر ہی دیکھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا: فاروق ستار

 ہم پاکستان سے باہر نہیں دیکھ سکتے، ہمیں پاکستان کے اندر ہی دیکھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا: فاروق ستار

اسلام آباد :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار  کاکہنا ہے کہ  ہم پاکستان سے باہر نہیں دیکھ سکتے، ہمیں پاکستان کے اندر ہی دیکھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار  نے کہا کہ   ہم پاکستان سے باہر نہیں دیکھ سکتے، ہمیں پاکستان کے اندر ہی دیکھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
 فاروق ستار نے مزید کہاکہ  جو مجھے کل سے ماحول نظر آ رہا ہے وہ پولرائزیشن کی نشاندہی کر رہا ہے۔ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ 
فاروق ستار نے کہا کہ قوم کو اس بحران سے نکالنے کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کا سلسلہ کل سے شروع ہوچکا ہے۔ خود کو صحیح اور دوسرے کو غلط سمجھنا بہت آسان ہوتا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کیا آج ہم اس پارلیمان کو آگے چلانے کیلئے کوئی راستہ نکال سکتے ہیں؟کیا ہم وہی تاریخ دہرائیں گے جو 75 سالوں سے ملک میں ہو رہا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کی بھی اور اپوزیشن میں جانے کی بھی، سب کی باریاں آتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں