تحریک انصاف کی حکومت ناکام ، مہنگائی بلند ترین سطح پر

تحریک انصاف کی حکومت ناکام ، مہنگائی بلند ترین سطح پر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مہنگائی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور  پاکستان میں اکتوبر کے دوران مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی، جب کہ ستمبر میں یہ شرح 9 فیصد تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں مرغی 17 اعشاریہ 9 فیصد، سبزیاں 15 اعشاریہ 2 فیصد اورگندم 7 اعشاریہ 2 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2021 میں شہروں میں مہنگائی 9 اعشاریہ 6 فیصد اور 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔ اکتوبرمیں ماہانہ بنیادوں پر سبزیاں 15 فیصد اور گھی 43 فیصد مہنگا ہوا، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 40 اور چکن 35 فیصد، گندم 13 اور پھل 16 فیصد مہنگے ہوئے۔