پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کیساتھ کھلواڑ کیا ہے: مفتاح اسماعیل

پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کیساتھ کھلواڑ کیا ہے: مفتاح اسماعیل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے معیشت سے کھلواڑ کیا ہے اور ملک کا قرضہ 15 ہزار ارب روپے بڑھادیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان تو لنگر خانے بھی سیلانی ویلفیئر سے لیتے ہیں۔ خان صاحب نے حکومتی قرضہ اور سرکاری اداروں کا قرضہ 45 ہزار ارب تک پہنچادیا، خان صاحب کے دور میں مالیاتی خسارہ سال 2019 میں9 فیصد سے زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے دور میں مالیاتی خسارہ سال 2020ءمیں 8 فیصد سے زیادہ ہے، خان صاحب کے دورمیں مالیاتی خسارہ سال 2019 میں 3829 ارب سے زیادہ تھا جبکہ سال 2020 میں مالیاتی خسارہ 3892 ارب سے زیادہ ہے۔