امریکی صدر کی ایسی عادت جو اکثر انہیں گلے پڑ جاتی ہے

امریکی صدر کی ایسی عادت جو اکثر انہیں گلے پڑ جاتی ہے

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثر ٹوئٹر پر ایسی باتیں کر دیتے ہیں جن کی وضاحت کرنا ترجمان وائٹ ہاو?س کے لیے بھی ممکن نہیں رہتا۔

وائٹ ہاو?س کے ترجمان اکثر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹس پر کیے گئے ہر سوال کا جواب صرف یہی کہہ کر ٹالنے کے عادی ہیں کہ صدر کے ٹوئٹس خود بولتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاو?س شان اسپائسر نےصدر ٹرمپ کے ٹوئٹس پر ہوئے ہرسوال کا یہ جواب دینا اپنی عادت ہی بنالی ہے۔

اسی وجہ سے ایک صحافی نے صدر کے ٹوئٹس خود بولنے ہی کی وضاحت مانگ لی، مگر اس کا جواب بھی وہی آیا کہ ٹوئٹس خود بولتے ہیں۔

شان اسپائسر ڈونلڈ ٹرپ کی جانب سے سابق صدر اوباما پر وائر ٹیپنگ کے الزامات پر مبنی ٹوئٹس کی وضاحت کرنے میں بھی ناکام رہے تھے اور انہوں نے ہر بار اسی جملے سے کام چلایا تھا