رواں سال پاک سوزوکی کاروں کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ

رواں سال پاک سوزوکی کاروں کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ

اسلام آباد: پاک سوزو  کمپنی لمیٹڈ نے  رواں سال کاروں کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاک سوزوکی نے ڈیلرز کو جاری سرکلر میں بغیر وجوہات بتائے مختلف ماڈلز کی کاریں 88 ہزار سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے مہنگی کر دیں، جس کا اطلاق 6 اپریل سے ہوگا۔

نئی قیمتوں کے مطابق آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر اے جی ایس اور اے جی ایس ماڈل کی قیمتیں بڑھا کر بالترتیب 22 لاکھ 52 ہزار روپے، 26 لاکھ 12 ہزار روپے، 27 لاکھ 99 ہزار روپے اور 29 لاکھ 35 ہزار روپے کر دی گئی ہیں، ان  گاڑیوں کی  قیمتوں میں ایک لاکھ 7 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح  سوزکی  ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب 32 لاکھ 14 ہزار روپے، 34 لاکھ 12 ہزار روپے اور 37 لاکھ 41 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

 
سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمتوں میں ایک لاکھ 78 ہزار سے 2 لاکھ 9 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ گاڑیاں اب بالترتیب 37 لاکھ 18 ہزار روپے، 40 لاکھ 84 ہزار روپے اور 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں  فروخت کی جائیں گی ۔

 اسی طرح سوزوکی جی ایل ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمتیں بڑھا کر 42 لاکھ 56 ہزار، 45 لاکھ 74 ہزار اور 49 لاکھ 60 ہزار روپے کی ہو گئی ہیں، ان میں 2 لاکھ 4 ہزار سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 25 بنوری ، 9فروری  اور    22 فروری کو  سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ۔کار ساز کمپہنیز کا کہناہے کہ  ہے ڈالر کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے اور ملک میں موجود سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت میں بدستور اضافہ  ہوتا رہا تو گاڑیاں مزید مہنگی کرنی پڑیں گی ۔

مصنف کے بارے میں